17 جولائی 2014 - 14:55
عراق میں ترکی، سعودی اور قطر کی مصنوعات پر پابندی

عراق ميں ترکي، سعودي عرب اور قطر کي مصنوعات کي خريد وفروخت پر پابندي لگادي گئي ہے ۔

ابنا: نجف اشرف کے پريس دفتر کے سربراہ مقدادالموسوي نے اس صوبے ميں ترکي ،سعودي عرب اور قطر کي مصنوعات کے بائکاٹ کا ذکر کرتے ہوئے بتايا کہ عراق ميں دہشت گردوں اور ان کے حاميوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا قومي فريضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حاميوں کا فوجي ،سياسي اور اقتصادي سميت تمام شعبوں ميں مقابلہ کرنا چاہيئے اور يہي وجہ ہے کہ ہم نے بھي اپنے قومي فريضے پر عمل کرکے دہشت گردوں کي حمايت کرنے والے تين ملکوں کي مصنوعات کا بائکاٹ کيا ہے ۔

ذي قار صوبے کے ثقافتي کميشن کے چيئر مين حسن الوائلي نے بھي اس صوبے ميں سعودي عرب کي مصنوعات کے با‏ئکاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودي حکومت نہ صرف اس ملک کے داخلي امور ميں مداخلت کررہي ہے بلکہ عراق ميں پوليس کو مطلوب بعض سياستدانوں کے ساتھ تعاون کر کے عراقي حکومت کا سياسي نظام درہم برہم کرنے کي کوشش کررہي ہے
۔واضح رہے کہ سعودي عرب نے عراق اور شام ميں دہشت گردوں کي حمايت کرکے عالم اسلام کو تکفيريت اور داعش جيسے دہشت گردوں کے خطرات سے دوچار کرديا ہے ۔
.......

/169